بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسکائپ پر نکاح


سوال

کیا اسکائپ پر نکاح ہو جاتا ہے؟

جواب

نکاح کے لیے جانبین(زوجین) کا  یا ان کے وکیلوں  کاایک مجلس میں موجود ہونا ضروری ہے، اگر  کوئی ایک فریق اس مجلس میں موجود نہ ہو تو  یہ نکاح درست نہ ہوگا، اسکائپ پر دوسرے علاقے یا ملک سے بات کرنا ایک مجلس شمار نہیں ہوتا۔ہاں البتہ یہ ممکن ہے کہ جانبین میں سے جو یہاں مجلس میں موجود نہ ہو وہ کسی کو اپنا وکیل بنادے جو کہ اس کی جانب سے ایجاب و قبول کرلے، تو یہ نکاح منعقد ہو جائےگا۔

واضح رہے کہ اسکائپ کے ذریعے دکھائی جانے والی ویڈیو بھی تصویر کے حکم میں ہے، اس لیے اس سے احتراز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201104

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں