بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اسماعیلی کو سلام کرنے کا حکم


سوال

کیااسماعلیوں کو سلام کرنا جائز ہے جب کہ اسماعیلی باس ہو؟

جواب

غیرمسلم کو  خود سلام میں پہل  نہیں کرنی چاہیے، اگر غیر مسلم سلام میں پہل کرے تو جواب میں صرف '' وعلیکم''  کہہ دینا چاہیے۔حال احوال دریافت کرنے کے لیے سلام کے علاوہ دیگر رسمی الفاظ کہے جاسکتے ہیں جن میں سلامتی اور رحمت کی دعا نہ ہو۔ جہاں ضرورت ہو تو مسلمان کو چاہیے کہ '' السَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْهُدٰی'' کہہ دے۔

'' عن أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: " إذا سلم عليكم أهل الكتاب فقولوا: وعليكم۔ " (الصحیح للبخاری، کتاب الاستئذان، باب: كيف يرد على أهل الذمة السلام (8/57) ط: دار طوق النجاة)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201473

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں