بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسماء کے وزن پر لڑکی کے نام


سوال

اسماء کے وزن پر لڑکی کے نام بتادیں ،مہربانی ہوگی۔

جواب

اسماء کے وزن پر چند نام درج ذیل ہیں:

(1) سمراء :صحابیہ کا نام ہے، معنی : سفید بہ سیاہی مائل ، یعنی خوب صورت ۔ 

 (2) عفراء: صحابیہ کا نام ہے، معنی : سفید زمین۔

 (3) عجماء:صحابیہ کا نام ہے، معنی :ریت کا ٹیلہ۔

  (4) کحلاء : سرمگیں آنکھوں والی ۔

(5) ملساء:  ہموار۔

(6) حسناء: خوب صورت۔

(7) حصناء : پاک دامن عورت۔

  (8) حمراء:  سرخ رنگ والی۔

(9) حوراء:گورے رنگ کی عورت ۔

  (10) عذراء: کنواری، بغیر سوراخ کا موتی۔

اسی طرح اس کے قریبی وزن کے چند نام یہ ہیں:

(1) ازکیٰ (2) سلمیٰ (3) سیماء (4) شیماء،(5) ارویٰ

اس کے علاوہ آپ جامعہ کی ایپلی کشن پر ناموں کے سیکشن میں سے بھی ناموں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200619

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں