بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اسلام یا پاکستان مخالف چینل کا سد باب


سوال

’’ زندگی ٹی وی‘‘  ایک امریکی چینل ہےجو کہ نہ صرف اسلام مخالف ہے، بلکہ وہ پاکستان مخالف بھی ہے۔ ایک دن ایک صاحب اس میں دو علماء کے بیان  "جنت کا بیان" دیکھ کر کہہ رہے تھے کہ یہ کیا خرافات کہہ رہا ہے؟ جب کہ وہ علماء فرما رہے تھے کہ" نبی صلی اللہ علیہ  و سلم نے فرمایا "، براہِ مہربانی اس کا سد باب کیا جائے۔

جواب

بتقدیرِ صحتِ واقعہ اس مسئلہ کا سدِ باب یہ ہے کہ وہاں کے متعلقہ اداروں کو اس چینل کے متنازع مواد کے حوالے سے ثبوت فراہم کرکے انہیں اسلام یا پاکستان مخالف  نشریات سے روکا جائے۔

واضح رہے کہ ٹی وی پر کسی قسم کی نشریات  دیکھنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200947

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں