بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شوہر نے سونے کا سیٹ ادھار لے کر فریج خریدا تو سونے کا سیٹ واپس کرنا لازم ہوگا


سوال

میرے شوہر نے مجھے سونے کا سیٹ تحفے میں دیا، بعد میں ضرورت پڑنے پر بیچ کر اس کے پیسوں سے فریج خرید لیا۔اب جب کہ وہ ادھار واپس کرنے کا وقت ہے تو انکا یہ کہنا ہے کہ سیٹ کی رقم واپس نہیں ہوگی، بلکہ فریج کی جو قیمت لگے گی وہی واپس ہوگی۔اس کے بارے میں کیا احکامات ہیں؟

جواب

اگر آپ کے شوہر نے فریج کے لیے آپ سے سیٹ لیا تھا تو ان کے ذمہ اتنے ہی وزن سونے کا سیٹ دینا لازم ہوگا۔ اگر وہ رقم کی صورت میں ادائیگی کرنا چاہیں تو اس کی موجودہ قیمت ادا کرنا ہوگی۔ فریج کی رقم دینا کافی نہ ہوگا۔

السرخسی 113:

"لأن الدیون تقضى بأمثالها، والمقبوض یصیر مضموناً على القابض".  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201465

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں