بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ادارے کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنا


سوال

کلاس کے نگران کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ آپ اس وقت غیر حاضری لگائیں، اور نگران طےشدہ وقت کے بعد بھی غیر حاضری نہ لگائے تو کیا یہ خیانت کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

جواب

اگر ادارے کی جانب سے باضابطہ ایک وقت مقررکیاگیا ہے اور کلاس کے نگران کو اس بات کا پابند کیاگیا ہے کہ اس مقررہ وقت کے اندر اندر آنے والے  کی حاضری لگائی جائے اور مقررہ وقت کے بعد آنے والے کی غیرحاضری لگائی جائے تو اس صورت میں ادارے کی جانب سے مقررہ وقت کے بعد آنے والوں کی حاضری لگانا ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے، نیز یہ خیانت بھی ہے۔ادارے کے طے کردہ اصول وضوابط کی پابندی کرنی چاہیے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201167

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں