بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اخراجات پیداوار سے منہانہیں کیے جائیں گے


سوال

ایک آدمی پر قرضہ ہے، کچھ گھر کے اخراجات کی مد میں (شہر کے دکان داروں سے گھر کے افراد کے لیے کپڑے جوتے ادھار پر لیتا ہے سب کو کہتا ہے کہ جب میری زمین پر اناج تیار ہوگا تو بیچ کر قرضہ اتار دوں گا، سالوں سے ایسا کرتا آ رہاہے) اور کچھ قرضہ زمین میں بیج اور یوریا ہل وغیرہ چلانے کا۔ اب پیداوار میں جتنی بھی زمین سے پیداوار نکلی ہے سب کا نصف عشر نکالنا ہے ،یا قرض جتنا منہا کرکے بقایا کا نصف عشر نکالنا ہے؟ دوسری صورت میں دونوں قرضوں میں سے کون سا قرض منہا کرکے؟

جواب

صورت مسئولہ میں عشر یانصف عشرنکالتے وقت زمین پرآنے والے اخراجات(کھاد وغیرہ)کومنہانہیں کیاجائے گا، اورنہ قرضہ زمین کی پیداوار سے منہاکیاجائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200035

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں