بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجنبیہ کو بیوی ظاہر کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہوتا


سوال

میرے ایک دوست نے ایک ہسپتال میں ایک لڑکی کو اپنی بیوی ظاہر کیا اس کا علاج کرانے کے لیے، جب لڑکی سے پوچھا تو اس نے بھی اقرار کیا کہ ہاں میرا شوہر ہے۔ جب ان دونوں نے ایک دوسرے کو میاں بیوی مانا تو اس وقت وہاں 5 مرد اور 2 عورتیں موجود تھیں۔ اور وہ لڑکی اکثر اسی ہسپتال میں علاج کراتی رہتی ہے بیوی بن کر۔ اور ہسپتال کا عملہ اس کو میرے دوست کی بیوی ہی سمجھتے ہیں۔ اب کیا ان کا نکاح ہو چکا ہے یا نہیں؟ وہ دونوں نکاح بھی کرنا چاہتے ہیں پر گھر والوں کو صرف یہ بتانا چاہتے ہیں کہ اس طرح اتفاق سے ایجاب و قبول ہوا ہے!

جواب

مذکورہ صورت میں آپ کے دوست کا نکاح منعقد نہیں ہوا، نکاح منعقد ہونے کے لیے مجلسِ نکاح میں شرعی گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کرنا ہوگا۔ باقی آپ کے دوست نے اجنبیہ عورت کو اپنی بیوی کہہ کراور مذکورہ لڑکی نے اجنبی مرد کو شوہر کہہ کرغلط بیانی کی ہے، جو جھوٹ کے زمرے میں داخل ہے، اس سے توبہ و استغفار کرنا بھی ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200203

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں