بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اجتماعی قربانی میں حصہ لینا


سوال

ایک ٹرسٹ ۔۔۔ کی طرف سے اجتماعی قربانی کی ترتیب ہے، ان کی ترتیب یہ ہے کہ : 12 ہزار میں گائے کاحصہ ہے، اس میں کچھ گوشت ٹرسٹ والے بانٹ دیتے ہیں تقریباً 8 کلو ہمیں ملتا ہے؟ ہمیں ٹائم دیا جاتا ہے کہ مثلاً : دس بجے آپ کا بکرا ذبح کیا جائے گا ، دیکھنا چاہیں تو آکر دیکھتے ہیں؟ کیا قربانی کے وقت صاحبِ قربانی کا موجود ہونا ضروری ہے؟ نیز کیا یہ ادارہ معتبر ہے؟ علماء کرام کی زیر نگرانی ہے؟ راہ نمائی فرمائیں ۔

جواب

مذکورہ ادارے کے تحت اجتماعی قربانی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ٹرسٹ اگر حصہ داروں کی اجازت سے کچھ گوشت غرباء میں تقسیم کرتا ہے تو درست ہے، البتہ ادارہ بلااجازت گوشت کم نہیں کرسکتا۔

قربانی کے جانور کے ذبح کے وقت صاحبِ قربانی کاموجودہونالازم نہیں ، البتہ بہتریہ ہے کہ صاحبِ قربانی موجود ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200003

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں