بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجتماعی طور پر گھر میں رہنے کی صورت میں گھر کے دیگر افراد سے پردے کا حکم


سوال

گھر میں شرعی پردہ کا ماحول کیسے بنایا جائے؟ حال آں کہ میرے خاوند بھی عالمِ دین ہیں، امامِ مسجد بھی ہیں، وہ بھی بے بس نظر آتے ہیں؛ کیوں کہ گھر میں مشترکہ خاندانی نظام ہے اور خاندان کے اکثر افراد سادہ لوح بھی ہیں اور دینی تعلیم سے نا بلد بھی ہیں،  سمجھانے کے باوجود نہیں سمجھتے،  زیادہ اصرار کرنے پر گھر میں جھگڑا شروع ہوجاتا ہے،  کفریہ باتیں منہ سے نکال دیتے ہیں۔

جواب

مذکورہ صورتِ حال میں آپ کے شوہر کو چاہیے کہ حکمت و بصیرت کے ساتھ گھر والوں کو سمجھانے کی کوشش جاری رکھیں، دینی ماحول کے قیام کے لیے گھر والوں کو اہل اللہ کے بیانات سنائیں، صلحاء کی مجالس میں شرکت کی ترتیب بنائیں، اور اس سلسلے میں شدت اختیار نہ کریں، تاکہ گھر کے دیگر افراد کا دین سلامت رہے۔

مسئولہ صورت میں اگر شوہر کے لیے علیحدہ گھر لے کر رہنا ممکن نہیں ہے، تو  آپ کے لیے خلوت میں اپنے دیور جیٹھ وغیرہ کے سامنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ اپنے شوہر یا سسر، ساس کی موجود گی میں سر پر ڈوپٹہ اوڑھ کر بقدرِ ضرورت سامنے جانے کی گنجائش ہوگی، تاہم ہنسی مذاق وبے تکلفی کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں