بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

''ابان'' نام رکھنا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام "محمد عبان"  m .Abban ,رکھا ہے جو کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے نام پر رکھا ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ نام "عبان" ہی ہے یا "ابان"؟ کیوں کہ ب فارم میں "عبان"  Abban لکھا ہوا ہے اور بدلنے میں مشکلات آ سکتی ہیں!

جواب

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے صاحب زادے کا نام ''ابان''تھا،یعنی شروع میں ''الف''ہے،لہذا ''عبان''درست نہیں،مذکورہ نام تبدیل کرکے ''ابان''رکھ دیں ۔اور کاغذات میں بھی نام تبدیل کروادیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202000

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں