بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آنجہانی کا لفظ مسلمان کے لیے استعمال کرنا


سوال

’’ آنجہانی‘‘  کے کیا معنی ہیں؟؟ کیا اس لفظ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی اور مسلمان کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

جواب

’’آنجہانی‘‘  فارسی زبان کا لفظ ہے،  "ایں جہاں" کا معنیٰ ہے   "یہ جہاں "اور ’’آں  جہاں‘‘  کا معنیٰ ہے "دوسرا جہاں"۔

جیسے مسلمان اپنے کسی  مسلمان  کے انتقال کے بعد اس  کے نام کےساتھ "مرحوم " یا "رحمۃ اللہ علیہ "لگاتے ہیں، اس طرح غیر مسلم اپنے وفات پانے والے شخص کے نام کے ساتھ " آنجہانی " کا لفظ  لگاتے ہیں، یعنی ان کا وفات پانے والا شخص فقط اس جہاں سے دوسرے جہاں میں چلاگیا۔

لہذا مذکورہ لفظ کسی مسلمان کے لیے بالخصوص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں