"انایا " یا "عِنایہ"، دونوں میں سے کون سا نام درست ہے؟ مطلب بھی بتا دیں!
"عنایہ" عربی زبان کا لفظ ہے، اور عربی لغت میں سے یہ لفظ ’’ع‘‘ کے ساتھ "عنایہ" ہی ملتا ہے اور 'ع' کے نیچے زیر ہے، ’’الف‘‘ کے ساتھ ’انایہ‘ لغت میں مذکور نہیں، "عنایہ " کے متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ اس لیے مذکورہ دونوں ناموں میں سے "عنایہ" نام رکھنا ہی بہتر ہے، بصورتِ دیگر ازواجِ مطہرات و صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201553
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن