بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اُردو ترجمہ پر قرآن مجید کا ثواب


سوال

اگر قرآنِ کریم کا اردو ترجمہ پڑھا جائے تو کیا سو رکعت نفل نماز سے زیادہ ثواب ملے گا؟

جواب

قرآنِ  کریم کی ایک آیت سیکھنے پر حدیثِ مبارکہ میں یہ فضیلت وارد ہوئی ہے کہ یہ سو رکعت نفل نماز سے بہتر ہے۔ قرآن کا ترجمہ پڑھنے پر  یہ فضیلت نہیں ہے۔ اس لیے کہ قرآنِ مجید عربی میں نازل ہوا ہے اور اس کے ہر لفظ کی تلاوت پر دس نیکیوں کا وعدہ ہے، ظاہر ہے کہ اس کے ترجمے پر یہ اَجر و ثواب نہیں، اس لیے قرآنِ کریم کی تلاوت کا ثواب تو عربی الفاظ  کی تلاوت پر ہی ملے گا، ترجمے کے ذریعہ مفہوم سمجھنے کا ثواب ملے گا، قرآنِ کریم کی تلاوت کا ثواب نہیں ہوگا۔ اس لیے ترجمہ پڑھنا یا سیکھنا بھی ہو تو عربی الفاظ پڑھنے کے ساتھ ساتھ ترجمہ سیکھا جائے اور پڑھا جائے تاکہ احادیثِ مبارکہ میں وارد فضائل اور ثواب کا مستحق ہو۔

سنن ابن ماجه (1/ 79):
" عن أبي ذر، قال: قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: «يا أبا ذر، لأن تغدو فتعلم آيةً من كتاب الله، خير لك من أن تصلي مائة ركعة، ولأن تغدو فتعلم باباً من العلم، عمل به أو لم يعمل، خير من أن تصلي ألف ركعة»". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں