بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آیان نام تبدیل کرنا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام ""آیان""  رکھا ہے، اور اب اس کا ''ب''  فارم اور پیدائش کے سرٹیفیکیٹ پر یہی نام درج ہے۔ مجھے بتائیں کہ میں اسی نام کے ساتھ رہنے دوں ؟ جب کہ آپ کے مطابق عیان (ع) سے ہونا چاہیے۔

جواب

اگر نام تبدیل ہوسکتا ہے تو بہتر ہے کہ کاغذات میں بھی تبدیل کرادیں۔ اور اگر تبدیل  کرنے میں حرج ہو  تو کاغذات میں نام  تبدیل کرنا  ضروری  نہیں ، البتہ پکارنے میں صحیح تلفظ یعنی ''عیان'' کے ساتھ پکارنے کا اہتمام کریں۔

اگر نام تبدیل ہوسکتاہو تو   " آیان"، "ایان" اور "عیان" کی بجائے کوئی اور اچھا نام رکھیں، انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے منتخب کرکے رکھ دیں۔ اس لیے کہ "عیان" کا ایک معنی تو مناسب ہے: بڑی آنکھوں والا، لیکن ایک معنی اس کا "آنکھوں کے مرض میں مبتلا" بھی آتاہے۔ اگرچہ درست معنی کا لحاظ رکھتے ہوئے یہ نام رکھنا جائز ہے، لیکن تبدیل کرنا بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201068

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں