بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل مبارک میں خطمی اور اشنان کا استعمال فرماتے


سوال

آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل فرماتے تو کیابالوں کو صرف پانی سے ہی دھوتے تھےیاکچھ استعمال کرتے جیسے کہ آج کل ہم شیمپووغیرہ استعمال کرتے ہیں؟

جواب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات غسل فرماتے تو اپنا سر مبارک (صفائی اور طہارت کے لیے استعمال ہونے والی ایک خاص قسم  کی بوٹی)خطمی وغیرہ سے دھوتے تھے ،تاکہ اچھی طرح نظافت وصفائی حاصل ہو۔جیساکہ ''سنن ابی داؤد''  کی روایت میں ہے:

''عن عائشة عن النبي صلى الله عليه و سلم أنه كان يغسل رأسه بالخطمي وهو جنب يجتزىء بذلك ولا يصب عليه الماء''۔(1/116دارالفکر)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200705

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں