بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آٹھ ہزار افراد کی آبادی والے علاقہ میں جمعہ و عیدین کا حکم


سوال

کیا فرما تے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے کہ ضلع پیشںن میں شہر سے 14 کلو میٹر دور منزکی نام سے ہمارا گاؤں ہے، جس کی آبادی مردم شماری کے مطابق بالغ نابالغ 8000 پر مشتمل ہے۔ ضرورت کی تمام اشیاء بشمول ہسپتال موجود ہے، اس گاؤں میں تھا نہ نہیں ہے، چھوٹا گوشت نہیں ہے، سونا نہیں ہے، قاضی نہیں ہے ۔ کیا مذکورہ گاؤں میں جمعہ اور عیدین واجب ہے یا نہیں؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں منزکی نامی علاقہ کی کل آبادی اگر واقعۃً آٹھ ہزار افراد  پر مشتمل ہے تو یہ قریہ کبیرہ کے حکم میں ہے، جہاں جمعہ و عیدین قائم کرنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200286

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں