بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آٹھ تولہ سونا ہونے کی صورت میں زکات کتنے تولہ پر آئے گی؟


سوال

اگر میرے پاس 8 تولہ سونا ہو تو زکات پورے 8 تولہ پر دیں گے یا پھر صرف 1/2تولہ پر؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ سونے کے حساب سے زکاۃ کا  نصاب مکمل ہے، اس لیےسونا  8 تو لہ ہونے کی صورت میں صرف آدھے تولہ کی نہیں بلکہ پورے آٹھ تولہ کا چالیسواں حصہ (یعنی ڈھائی فیصد)  زکاۃ ادا کرنی لازم ہوگی۔نصاب کی تعیین کا مطلب یہ ہے کہ اتنی مقدار مال ہونے کی صورت میں شریعت اس شخص کو غنی (مال دار) شمار کرتی ہے اور مال دار پر زکاۃ لازم ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں