بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

آن لائن خرید و فروخت


سوال

Reference:143909201921

شق نمبر 1 پر سوال ہے کہ کیا یہ کنڈیشن اس طرح پوری ہو سکتی ہے کہ آن لائن اشیاء اس طرح فروخت کی جا رہی ہوں کہ ویب سائٹ پر  تحریر ہو کہ مطلوبہ چیز کسی دوکان دار سے خرید کر دی جائے گی یعنی مارکیٹ وینڈر کا نام لکھ دیا گیا ہو اور آن لائن شاپنگ کمپنی نے چیز کی مطلوبہ قیمت بھی ادھار لکھی ہوئی ہو ، مثال کے طور  درج ذیل لنک دیکھ لیا جائے:[https://homeshopping.pk/products/Braun-MQ-787-Hand-Blender-Processor-Price-In-Pakistan.html]

اس ویب سائٹ پر مارکیٹ وینڈر کا نام 

 'FK Electronics"

دیا ہے جب کہ ہمیں 14010  روپے  homeshopping.pk

کو ادا کرنی ہے ، کیا اس میں ضروری ہے کہ جب فون پر آرڈر کنفرم کیا جائے تو  homeshopping  مجھ سے کہے کہ یہ چیز ان کی ملکیت میں نہیں ہے وہ fk electronics سے خرید کر دیں گے جب کہ یہ بات ویب سائٹ پر پہلے سے تحریر ہے؟

جواب

پہلے جواب میں آن لائن خرید و فروخت کی جو جائز صورت بتلائی گئی تھی وہ یہ تھی کہ آن لائن شاپنگ کمپنی اگر کسی چیز کی خود مالک نہیں ہے تو وہ گاہک کو آگاہ کردے کہ ہم یہ چیز لوکل مارکیٹ سے خرید کر مہیا کریں گے ، پس اگر یہ بات ویب سائٹ پر تحریر کردی گئی ہو کہ مطلوبہ چیز فلاں دوکان دار سے لے کر دی جائے گی تو اس صورت میں دوصورتوں میں سے کوئی ایک صورت اختیار کی جاسکتی ہے:

۱۔  آن لائن شاپنگ کمپنی بطورِ وکیل  (بروکر)  اپنی خدمات فراہم کرے اور   اپنی خدمات کا عوض طے کرلےاور ویب سائٹ پر تحریر بھی کردے تو فون پر مزید وضاحت کی ضروت نہیں ہوگی۔

۲۔گاہگ سے پروڈکٹ کی مکمل تفصیلات طے کی جائیں اور پھر گاہگ سے پوری قیمت وصول کی جائے اور قیمت وصول ہونے کے بعد اسے چیز  حاصل کرکے فراہم کی جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202125

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں