بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آخری قعدہ میں درود کے بعد سلام سے پہلے مختلف دعائیں پڑھنا


سوال

کیا نماز کے آخر میں یعنی  '' یوم یقوم الحساب''کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دیگر دعا ئیں مانگ سکتے ہیں ؟

جواب

آخری قعدے میں درود شریف کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے سوال میں مذکورہ دعا کے علاوہ دیگر دعائیں بھی پڑھ سکتے ہیں، اور ایک نماز میں ایک سے زیادہ بھی دعائیں مانگ سکتے ہیں، البتہ ایسی دعا پڑھنا سنت ہے جو قرآنِ کریم یا احادیث سے ثابت ہو،اگر کوئی ایسی دعا پڑھی جائے جو قرآن کریم اور احادیث سے ثابت نہ ہو اور عربی میں ہو تب بھی جائز ہے بشرطیکہ دعا ایسی چیز کی ہو جس کا اللہ کے علاوہ کسی اور سے طلب کرنا ممکن نہ ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200543

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں