بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زونگ موبائل نیٹ ورک کی انعامی اسکیم۔


سوال

آج کل موبائل کمپنی زونگ نے ایک انعامی اسکیم شروع کی ہوئی ہے جس کا طریقہ کاریہ ہےکہ وہ روزانہ کچھ سوالات اپنے صارفین سے پوچھتی ہے، صارفین ان سوالات کے جوابات میسج کے ذریعے دیتے ہیں جس کےچارجز 12 روپے فی میسج ہیں، روازنہ تقریباً 25 سوالات پوچھے جاتے ہیں جوصارف زیادہ سوالات کےدرست جوابات دے گا اسے انعام کے طورپرایک لاکھ روپے ملتے ہیں توپوچھنا یہ ہےکہ اس طرح کی انعامی اسکیم میں حصہ لینا اور انعام لینا جائز ہےکہ نہیں؟

جواب

انعامی اسکیم کا مذکورہ طریقہ کارشرعاً درست نہیں ہے یہ قماریعنی جوا اورلاٹری کےزمرے میں داخل ہے جوکہ ناجائزہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200227

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں