بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر کی چار رکعت سنت ایک سلام کے ساتھ


سوال

ہم احناف کے نزدیک ظہر کی چاررکعت ایک سلام کے ساتھ پڑھنا سنت ہے اس بارے میں براہ کرم احادیث اور حوالے لکھ کے دیدیں۔

جواب

ظہر کی چاررکعات فرض کے بارے میں توکوئی اشکال نہیں ہوناچاہیے جبکہ چاررکعت سنت کاایک سلام کے ساتھ پڑھنا بھی بالکل واضح اور صریح ہے۔ حدیث کی مندرجہ کتب میں یہ وضاحت وصراحت موجود ہے۔ شمائل ترمذی،باب الصلوٰۃالضحیٰ ص ۱۲ ط میر محمد سنن ابی داؤد،باب الاربع قبل الظہروبعد ص:۱۸ ط:سعید سنن ابن ماجہ ، باب فی الاربع قبل الظہر ص:۸۲ ط میرمحمد


فتوی نمبر : 143101200043

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں