زم زم پینے کا مسنون طریقہ کیا ہے ؟
صورت مسئولہ میں زم زم کا پانی قبلہ رخ کھڑے ہوکرپینا مستحب ہے۔ حدیث شریف میں ہے : ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پیا ہے۔ البتہ کوئی بیٹھ کرپیتا ہے تویہ بھی جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200306
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن