بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین واپسی کی شرط کے ساتھ خریدنا


سوال

از یونس پٹیلجمالپور احمد آباد گجرات الھند باسمہ الکریمگرامی القدر حضرت اقدس مفتی صاحب دامت برکاتہم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مسئلہ در پیش ہے امید ہے کہ قرآن،حدیث اور فقہ کی روشنی میں حوالہ اور عبارت کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں گے۔ سوال:زید نے ایک زراعت کی زمین پچاس لاکھ روپئے کی غیر مسلم سے خریدی،پیسے دیدئے رجسٹری بھی کرالی،اس شرط پر کہ جب غیر مسلم کے پاس پچاس لاکھ روپئے آوینگے تو غیر مسلم زید کو پیسے دیدے گا اور اپنی زمین واپس لے لیگا ،اور جب تک پیسے نہیں دیگا وہاں تک ماہانہ زمین کا ۰۰۰،۵۰ہزار روپئے کرایہ دیگا ،زمین غیر مسلم کے قبضہ میں ہی ہے ،رجسٹری اگر چہ زید کے نام کرا دی ،تو کیا اس طرح معاملہ کرنا درست ہے؟تو کیا زید اس طرح غیر مسلم سے ماہانہ کرایہ لے سکتا ہے ؟کسی نے زید سے منع کیا تو اس کاکہنا ہے کہ ہندوستان دار الحرب ہے ،برائے کرم مدلل جواب عطا فرمائے۔ سوال : زید نے غیر مسلم سے پچاس لاکھ روپئے میں اس شرط پر زمین خریدی کہ جب میرے پاس پیسے آوے تو یہ زمینپچاس لاکھ میں ہی تجھے مجھ کو لوٹانی پڑیگی تو کیا اس شرط کے ساتھ خریدنا جا ئز ہے؟ سوال: غیر مسلم نے زید سے اس زمین کو ماہانہ پچاس ہزار کرایہ پر لے لی حالانکہ اس علاقہ میں اتنی زمین کا کرایہ پچاسہزار سالانہ چلتا ہے تو کیا اس طرح کرایہ پر دینا جا ئز ہے؟ مسلۂ مذکورہ میں غیر مسلم نے زید کو زمین کا قبضہ دیا ہی نہیں ہے، صرف پیسے لیکر شرطیہ رجسٹری کرا لی ہے، قبضہ غیر مسلم کا ہیہے اور ماہانہ پچاس پزار روپئے کرایہ دیتا ہے۔ محمد یونس 00919428613286

جواب

مذکورہ معاملہ شرعا بیع بالوفاء میں داخل ہے جو کہ شرعا ناجائز ہے، زید مذکورہ زمین پر کرایہ کے نام سے جو رقم وصول کررہا ہے یہ درحقیقت سود ہے۔ زید کے ذمّہ لازم ہے کہ اس سودے کو ختم کرے۔ یہ واضح رہے کہ دارالحرب میں بھی کسی مسلمان کے لیئے سودی معاملہ کرنے کی حلت کا فتوی نہیں ہے۔ تفصیلی اور مدلل جواب کے لئیے دارالافتاء کے پتہ پر مراسلت کریں۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143506200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں