بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

Wrist band بیچنے کا حکم


سوال

میرا کام گھڑیوں کا ہے، میرے پاس wrist band (ہاتھ میں پہننے والے پٹّّے) بھی ہیں، جو آج کل کے لڑکے پسند کرتے ہیں تو کیا یہ تجارت کے لیے ٹھیک ہے؟  یا یہ مجھے نکال دینا چاہیے؟

جواب

واضح رہے کہ وضع قطع اختیار کرنے میں علماء وصلحاء کی مشابہت کی کوشش کرنی چاہیے، اغیار کی مشابہت اختیار کرنا شرعاً نا پسندیدہ اور مذموم ہے۔ اور جو چیز صلحاء کی وضع قطع کے خلاف ہو اس کا کاروبار کرنا مکروہ ہوگا۔ لہٰذا اگر مذکورہ  wrist band (ہاتھ میں پہننے والے پٹّّے) صرف لڑکوں کے لیے خاص ہیں (لڑکیاں یہ نہیں پہن سکتیں) تو اس کی فروخت سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ اس کی کمائی حلال ہو گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201468

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں