بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ان پڑھ عورت کا اشارہ سے قرآن پڑھنا


سوال

محترم مفتی صاحب،السلام علیکم اگر زیادہ عمر والی عورت نے بچپن میں قرآن نہیں پڑھا اور اب نہیں جانتی ہو تو کیا وہ عورت انگلی کے اشارہ سے قرآن پڑھ سکتی ہے یا سیکھنا ہوگا۔

جواب

مذکورہ عورت کو چاہئے کہ اب بھی وہ مایوس نہ ہو اور کسی قرآن جاننے والی عورت سے قرآن پڑھنا سیکھنا شروع کر دے اور اللہ سے دعا کرتی رہے کہ اللہ اپنا کلام اس کی زبان پر جاری فرما دیں۔ اور جب تک مکمل سیکھ نہیں جاتی تب تک انگلی کے اشارہ سے قرآن پڑھ سکتی ہے۔


فتوی نمبر : 143406200059

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں