بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹی وی پر بیت اللہ کو دیکھنے کا حکم


سوال

حضرت یہ بات تو معلوم ہے کہ خانۂ کعبہ کو حرم میں دیکھنا یعنی براہ راست دیکھناثواب ہے۔آج کل سعودی چینل پر مسجدِ حرام سے مختلف وقت کی نماز براہِ راست دیکھتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ٹی وی پر براہِ راست خانۂ کعبہ کو دیکھنے کا ثواب ملے گا اور کیا ٹی وی پر کعبہ کو براہِ راست دیکھ کر دعا بھی کی جاسکتی ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں ٹی وی پرخانہ کعبہ کودیکھنے پرکوئی ثواب نہیں ہےاور نہ ہی اس کے دیکھنے سے دعا قبول ہوگی جو براہ راست دیکھنے کے متعلق حدیث میں وارد ہوئی ہے بلکہ نمازکوٹی وی پرنشر کرنے سے انسانوں کو تصویرآرہی ہوتواس کا دیکھنا بھی حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200364

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں