بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تلاوت قرآن کا ایصال ثواب


سوال

میراسوال یہ ہے کہ کسی بھی مردے کو کیاصرف اس کی اولاد ہی ایصالِ ثواب کے لیے قرآن پڑھ سکتے ہیں یاکوئی غیربھی پڑھ سکتاہے۔اگرغیر کے پڑھنے کاثواب مردے کوپہنچتاہےتوحدیث کاحوالہ ضروردیں تاکہ میں کسی کوبتاسکوں۔

جواب

میت کوثواب پہنچانے کے لیے کوئی بھی مسلمان قرآن پڑھ کر بخش سکتاہے اس کاثواب میت تک پہنچتاہے صرف اولاد کی تخصیص نہیں۔ حدیث شریف میں ہے : من دخل المقابرفقرأ سورۃ یس خفف اللہ عنھم یومئذ وکان لہ بعدد من فیھا حسنات (اتحاف السادۃ من حدیث أنس10/373) تفسیرروح البیان میں ہے : وروی ایضا من مرعلی المقابرقرأ " قل ھواللہ احد عشرمرات ثم وھب أجرھا للأ مرات أعطی من الأجربعددالأموات۔ رواہ الدارالقطنی، عن أنس بن مالک رضی اللہ عنہ مرفوعاً (9/294،ط،داراحیاء التراث العربی) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200572

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں