بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

Telenor کی سم استعمال کرنا


سوال

 ٹیلی نار Telenor سم کے بارے میں علماءِ  کرام کا کیا فتوی ہے کہ اس کا استعمال کیسا ہے؟ اس کے علاوہ اور کنکشن کے بارے میں بھی بتائیں۔

جواب

واضح رہے کہ غیر ملکی موبائل کمپنی کی سروس استعمال کرنا فی نفسہ جائز ہے، اگر اپنے ملک کی کمپنی اسی طرح سروس فراہم کررہی ہو تو  ملی ودینی غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ اپنے ملک یا اسلامی ممالک کی اشیاء استعمال کی جائیں، تاہم شرعاً غیر ملکی موبائل کمپنی کی سم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ یہ حکم عمومی احوال کا ہے، مخصوص احوال میں اُن حالات کے مطابق حکم میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200888

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں