بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق میں شرط لگائی


سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی سے جھگڑے کی حالت میں کہاکہ اگر میں نے آئندہ تجھے پیازلاکردی توتجھے طلاق۔ اب اگریہ شخص دوسرےآدمی سے کہے تم یہ پیازمیرے گھردےآواورخودنہ لائےتوکیا اس صورت میں طلاق واقع ہوگی یانہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں شوہرکے حکم سےپیازخریدکراس کے گھر میں دیناشوہر کی طرف سےدینا کہلائے گااگردوسراشخص خودپیازخریدے اورخود ہی سائل کےگھر دے آئے تواس صورت میں طلاق واقع نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں