بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق معلق کا حکم


سوال

اگر کوئی آدمی یہ جملہ کہے کہ اگرمیں فلاں کام کروں تو میری بیوی کو شادی کے بعد طلاق اور وہ غیرشادی شدہ ہوتوکیاوہ جب بھی شادی کرے گا،اس کی بیوی کوطلاق ہوگی یا نہیں اورجملہ اتنا ہی کہاہے جتنا بتایاگیا ہے اور بلاارادہ کہاہے۔

جواب

اگر کام کرلےاس کے بعدجب نکاح کا موقع آئے تو نکاح ہوتے ہی طلاق بائن واقع ہوجائے گی ،نکاح ختم ہوجائے گا ۔ دوبارہ نئے مہر کے ساتھ نکاح کیا جائے ،سائل آئندہ کے لیے دوطلاقوں کا حق رکھے گا۔اور آئندہ کے لیے اس جملہ کی ادائیگی کی وجہ سے طلاق واقع نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200258

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں