بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تفسیر خزائن العرفان، کنز الایمان اور تفسیرِ نعیمی کی علمی حیثیت


سوال

 میرا سوال یہ ہے کہ بریلوی حضرات کےترجمہ و تفسیر خزائن العرفان، کنزالایمان اور تفسیر نعیمی ،ا ن ترجمہ و تفاسیر  میں  شرک، بدعت اور غلط عقائد کو فروغ دینے  کی کوشش کی گیٔ ہے یا نہیں  ؟ ۱۹۸۶ عیسوی میں  علماء عرب خاص طور پر سعودی عرب کہ علماء نے ان تمام نسخوں خزائن العرفان، کنزاالایماناور تفسیر نعیمیکو دین میں  تحریف  کی وجہ سے ان  جلانےکا حکم دیا  تھا کیوں کہ  ان ترجمہ و تفاسیر  سے  شرک، بدعت اور غلط عقائد کو فروغ مل رہا ہے۔

جواب

مذکورہ تفاسیرمیں ایسی باتیں ہیں جو امت مسلمہ کے اجماعی مسائل کے خلاف اور علمی اعتبارسے غیرمستند اور غلط ہیں اسلئے عوام کیلئے ان تفاسیر کا مطالعہ مضرہے ۔ ان تفاسیر میں سے کنزالایمان اور تفہیم نعیمی پر مستند اور مدلل تبصرے کیلئے مولانا سرفرازخان صفدرصاحب کی کتاب ’’تنقیدمتین پر تفسیرنعیم الدین ‘‘ مطالعہ فرمائیں ۔ باقی سعودی علماء کا ان تفاسیر کے مجموعوں کو جلانے کا حکم ، توہمارے علم میں ایساواقعہ نہیں ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143406200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں