بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹی وی پر علماء کے اصلاحی پروگرام دیکھنا


سوال

السلام علیکم! آج کل ٹی وی پر آکر بیان وغیرہ کرنا جیسے مولانا طارق جمیل صاحب ، مولانا الیاس گھمن صاحب آکر کررہے ہیں جس سے ہمیں فائدہ بھی ہورہا ہے تو کیا اسے دیکھنا جائز ہے؟ اور جو اس ہر اعتراض کرے تو اسے کیا جواب دیا جائے؟

جواب

ٹی وی پر آنے والے پروگرام میں چونکہ تصویر بھی ہوتی ہے جو کہ شرعا ناجائز ہے اور پھر دیکھنے والا صرف جائز پروگراموں تک محدود نہیں رہتا بلکہ ٹی وی کا سحر اسے مسحور کردیتاہے ،اس کے علاوہ ایسے پروگرام بھی آٹے میں نمک کے برابر ہوتے ہیں جب کہ خلاف شرع پروگراموں کی بھرمار ہوتی ہے ،سب سے بڑھ کر یہ آج تک ٹی دیکھ کر نہ کوئی کرکٹر بنا نہ ڈاکٹر بنا تو وہ دین دار کیسے بن سکتا ہے جب کہ دین سب سے قیمتی متاع ہے اور قیمتی چیز کے حصول کی شرائط بھی کڑی اور سخت ہوتی ہیں،ان مختصر گزارشات کے بعد اب آپ خود فیصلہ کرلیں کہ مذھبی پروگراموں کا دیکھنا بھی کتنا مذہبی ہے۔


فتوی نمبر : 143101200697

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں