بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سترہ کی لمبائی


سوال

ہماری مسجد میں مسجد کا برآمدہ صحن سے تقریبا 2 فٹ اونچا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ کیا یہ اونچائی صحن میں نماز پڑھنے والوں کے لیے سترا بن سکتا ہے؟ یعنی صحن میں کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو برآمدے سے اس کے سامنے سے گزرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

سترہ اور چیز ہے اور جگہ کا اونچا نیچا ہونا اور چیز ہے دونوں کا حکم الگ الگ ہے ۔جگہ اگر دو فٹ اونچی یا نیچی ہو تو اس پر سے نمازی کے سامنے گزرنا جائز نہیں ہوتا لہذا آپ کی مسجد میں برآمدے والوں کے لیے صحن میں نماز پڑھنے والے کے آگے سے گزرنا چائزنہیں ہے۔ البتہ بڑی مساجد میں اگر گزرنے والے اور نمازی کے درمیان دو صفوں کا فاصلہ ہو تو پھر گزرنا جائز ہوگا۔


فتوی نمبر : 143502200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں