بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوگرکےمریض کےلیے روزہ چھوڑنےکاحکم


سوال

رمضان المبارک کےدوران ذیابیطس یعنی شوگرکےمریض روزےچھوڑسکتے ہیں؟

جواب

واضح رہےکہ ڈاکٹروں کی تحقیق کےمطابق مطلقاً شوگرروزے کےلیےمانع نہیں بلکہ بعض درجے کی شوگرکےساتھ روزہ رکھنا دشوارہوتاہے۔ اس لیےشوگرکےماہرمسلمان دیندارڈاکٹرشوگرکےجس مریض کےحق میںیہ رائےدیں کہ روزہ رکھنے سےاس مریض کامرض بڑھ جائےگاتواس کےلیےروزہ چھوڑدینےاورروزہ کے بدلےفدیہ دینے کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200143

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں