بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میسچ کے ذریعہ تین طلاق دینا


سوال

السلام علیکم میراسوال یہ ہے کہ میرے شوہر نے مجھے 1جولائی کو پہلی طلاق 4 جولائی کو دوسری طلاق 6جولائی کو تیسری طلاق موبائل پر میسچ کرکے دی ہے وہ میسچ میری بڑی بہن کو بھی دیاگیاہے ،کیاموبائل پر طلاق ہوجاتی ہے ؟

جواب

موبائل پر دی جانے والی طلاق بھی واقع ہوجاتی ہے لہذا سائلہ کے بیان کے مطابق اس پر تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اور وہ اپنے شوہر پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوچکی ہے، رجوع اور دوبارہ نکاح کی گنجائش نہیں البتہ اگر عدت گزرنے کے بعدسائلہ کا کسی دوسری جگہ نکاح ھوجائے اور دوسرے شوہر کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم ہوجانے کے بعد دوسرے شوہر کا انتقال ہوجاتاھے یااتفاقا وہ بھی طلاق دے دیتاھے تواس کے بعدپہلے شوہر سے دوبارہ نکاح ہوسکتاھے۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143409200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں