بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سرسید احمد خان کے بارے میں علماء کافتوی


سوال

ایک کتاب ’’اَدیانِ باطلہ اور صراطِ مستقیم‘‘ ، مرتب کردہ مفتی محمد نعیم (جامعہ بنوریہ) پڑھ رہا تھا ، اس میں میں نے پڑھا کہ سر سیّد احمد خان ’’فرقہ نیچریہ‘‘ کے بانی ہیں اور وہ پہلے غیر مقلد تھے اور پھر اجتہاد کرکے ملحد ہوگئے اور پھر دین کو مسخ کرنے لگے۔ سرسید احمد خان کے بارے میں بتادیں کہ کیا ان کے عقائد اہل سنت والجماعت کے تھے؟ ’’فرقہ نیچریہ‘‘ کیا ہے؟

 

جواب

سرسید احمد خان کے بارے میں اکابرعلماء کی متفقہ رائے یہ ہے کہ وہ ملحد، بے دین اور گمراہ شخص تھے، سرسید الحاد وزندقہ کے نتیجہ میں بالآخر ’’فرقہ نیچریہ‘‘ کے بانی بن بیٹھے، جس کی بنیاد اس پر تھی کہ آدمی مذہب کے معاملہ میں اپنی فطرت وطبیعت (نیچر) کا تابع ہے نہ کہ کسی آسمانی  ہدایت کا۔ اور اسی بنا پر ہر اس مسلمہ عقیدہ کا انکار جو انسانی عقل میں نہ آتا ہو اس فرقہ کا خاصّہ ہے۔ (منتخبات اصولِ تفسیر وعلومِ قرآن، اردو ترجمہ ’’یتیمۃ البیان فی شیءٍ من علوم القرآن‘‘، ص:۱۰۱ ۔ ۱۰۸) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200694

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں