بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صلہ رحمی


سوال

آپ نے میرے اس سوال کا جواب دے دیا کہ منہ بولے بیٹے سے میری بھابی کا پردہ فرض ہے میں اپکا شکریہ ادا کرتا ہوں اب مزید یہ بتا دیں کہ وہ مجھ سے ناراض ہوں گئے ہیں حتی کہ میں ان کو روزانہ ایک حدیث مسیج کیا کرتا تھا وہ بھی انہوں نے مجھے سختی سے منع کر دیا ہے کہ ہمیں نہ بیجھا کرو مفتی صاحب میں ان سے تعلق جوڑنا چاہتا ہوں اور وہ مجھ سے تعلق توڑ رہے ہیں مجھے بتائیے کہ میں اس معاملے میں کیا کروں میں تو ان ہی کا بھلا سوچ رہا ہوں ان کی آخرت کی فکر کر رہا ہوں اللہ گواہ ہے میر ا ان کے لیے یہ ہی جذبہ ہے لیکن وہ مجھے اپنے آپ سے دور کر رہے ہیں برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

ٓپ حضوراکرم ﷺ کے اس ازشاد مبارک پر عمل پیرا ہیں: " جوتم سےناطہ توڑے، تم اس سے جوڑو،جوتمھارے ساتھ ظلم کرے تم اس کو معاف کردو، جو تمھارے ساتھ برائی کرے تم اس کے ساتھ بھلائی کرو"۔ پس آپ اپنارویہ ان کے ساتھ حسب سابق اچھا رکھیں ، باقی وہ اپنی اس بداخلاقی پر اللہ کے ہاں جوابدہ ہوں گے ۔ آپ پر کوئی گناہ اورمواخذہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200492

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں