بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شوھر سے بامر مجبوری جدائی حاصل کرنے کا طریقہ


سوال

میں خلع لینا چاہتی ہوں، میراے شوھر اپنی ذمّہ داریاں پوری نہیں کررہے اور نہ ہی بچوں کی کوئی کفالت ، میرے تین بچّے ہیں ،2 بچّے میرے ساتھ ہیں ، نہ وہ مجھے طلاق دیتا ہے نہ صحیح سے رھتا ہے ۔ میں کسی حال میں اس کے ساتھ رھنا نہیں چاہتی۔ اللہ کے واسطے مجھے اس شخص سے آزاد کروائیں اللہ آپ کو اس کااجردیگا۔

جواب

اللہ کے نزدیک حلال چیزون میں طلاق سب سے زیادہ ناپسندیدہ چیز ہے اس لئے حتّی الامکان رشتہ کو نباہنے کی اور طلاق سے بچنے کی کوشش کریں، خاندان کے بڑوں کے ذریعہ معاملہ سلجھائیں بالفرض پھر بھی نباہ نہیں ہوتا اور جدائی کے علاوہ کوئی اور صورت نہ ہو تو طلاق یا مھر وغیرہ کی معافی پر خلع لے علیحدگی اختیار کرلیں، بچّوں کے بارے میں حکم یہ ھے کہ لڑکا سات سال تک اور لڑکی نو سال کی عمر تک ماں کی پرورش رہیں گے، خرچہ باپ کے ذمّہ ھوگا۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143409200042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں