بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شرعی اذکار اشارات کے ساتھ لکھنے کا حکم


سوال

آج کل کمپیوٹراورانٹرنیٹ کی دنیامیں ہرچیز کوبہت مختصراستعمال کیا جاتاہےاسی طرح حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے نام مبارک کو(S.A.W) لکھا جاتاہے، ایک چھوٹی سی مثال اورآپ امتحان دیں گےآپ کو ایک سوال کے جواب میں یہ لکھنا پڑے میں کراچی میں رہتاہوں اورآپ کو شارٹ کٹ (مختصر)جواب لکھتا پوں (M.K.M.R.H)، کیا ممتحن اس کو قبول کرکے آپ کو پاس کردے گا؟جولوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےبجائے (S.A.W) لکھتے ہیں وہ مطمئن ہیں ان کادرود پاک قبول ہوجائے گا، یہ بتائیں یہ صحیح ہے یاغلط، اللہ تعالیٰ آپ کواجرعظیم عطافرمائے۔

جواب

صورت مسئولہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک نام کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم لکھنا چاہئے یہی ادب کا تقاضا ہے اورسلام و درود کا ثواب بھی، اختصار کے ساتھ لفظ صلعم یاانگریزی زبان میں (S.A.W)لکھ دینے سے درودوسلام کاثواب حاصل نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200561

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں