بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شادی سے پھلے لڑکی کو نتھ پہنانا


سوال

السلام علیکم مجھے یہ معلوم کرنا ہے شادی سے کچھ وقت پہلے لڑکی کی ناک میں سوراخ کروایا جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ شادی والے دن لرکی کو ناک میں نتھ پہنائی جاتی ہے جو عموما بہت ضروری سمجھا جاتا ہے اور شادی کے بعد بھی لڑکی اس میں پن ڈالے رکھتی ھے، یہ بھی ضروری سمجھی جاتی ہے، براہِ کرم اس کی حقیقت اور گنجائیش کیا ہے؟ جلد از جلد جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب

دلہن کو نتھ پہنانا دینی اعتبار سے ضروری نہیں ہے بلکہ اس کو ضروری سمجھنا غلط ہےالبتہ ضروری نہ سمجھتے ہوئے زینت کے لیے باقی زیور کی طرح نتھ پہننے کی بھی اجازت ہے ،زیور پہنانے کے لیے عورت کا ناک میں سوراخ کرانا بھی مباح ہے۔۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143409200058

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں