بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سوال کے آداب


سوال

میرا  سوال آپ سے میرے ان دوستوں کے متعلق ہے جو بابر چودھری اور اس کے حواریین و پیروکار گلوکار نجم شیراز،اداکار فرحان علی آغا اور عمران وحید جیسے لوگوں کی دھمکیوںمیں آکر بابر چودھری کی تعلیمات سے انکار کرنے اور اپنی اصلاح کرنے سے ڈرتے ہیں۔ کیونکہ یہ شخص ہر اس شخص کوجو اپنی اصلاح کرنا چاہتا ہے ، اپنے پیروکاروں کے ذریعے انتہائی منفی قسم کے پرو پیگنڈہ سے ہراساں کرتا ہے ، اور ہر ممکن طریقے سے اصلاح کرنے والے لوگوں کوڈراتا دھمکاتا ہے ۔ آپ سے میری گزارش ہے کہ میرے دوستوں کو بتائیں کہ وہ کس طرحاس شخص کے چنگل سے بچیں؟

جواب

اگر کسی معاملے میں واقعۃ شرعی نقطۂ نظر معلوم کرنا مقصود ہو تو افراد کے بجائے متعلقہ اشخاص کے افکاروخیالات کا حکم معلوم کرنا چاہئے۔ اور جس فرد یا ادارے کے بارے میں شرعی حکم معلوم کرنا چاہیں تو اس ادارے کا نام لیے بغیر ان کے افکار بمع ثبوت کے دارالافتاء میں دستی جمع کرواکر یا بذریعہ ڈاک بھیج کر تشفی کرلینا بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں