بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سالگرہ منانے کا حکم


سوال

کیا کسی کی سالگرہ والے دن پر اس کو نیک دعائیں دینا ، مثلا دنیا وآخرت کی کامیابی کی دعا دینا جائز ھے ؟ جبکہ ویسے بھی اس کے لیے دعا کرتے رہتے ہوں ؟ سالگرہ کی دیگر رسومات مثلا کیک کاٹنا اور مبارک باد دینا وغیرہ کیسا ہے ؟ برائےمہربانی وضاحت فرمائیے

جواب

مسلمان کی دعا مسلمان کے حق میں جلد قبول ہوتی ہے مگرخاص سالگرہ والے دن ہیکودعاؤں کے لیے خاص کرلینا مناسب نہیں، واضح رہے کہ سالگرہ غیر مسلموں کا طریقہ اور مغربی ثقافت کی دین ہے جس کی دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں، نبی کریم ﷺ نے غیروں کی مشابہت سے اجتناب کا حکم دیا ہے ،سالگرہ منانا ، کیک کاٹنا ، سالگرہ کی مبارک باد دینا غیر اسلامی قوموں کے اثرات ہیں اس لیے ایسے رسم ورواج سے بچنا چاہیے۔http://fatwa.banuri.edu.pk/masla/islam-men-slgirah-ke-hesiat/2013-02-19


فتوی نمبر : 143508200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں