بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صاحب استطاعت آدمی کے حج نہ کرنے سے متعلق ایک وعید کی تحقیق۔


سوال

کیا یہ حدیث ٹھیک ہے کہ جو شخص صاحبِ حیثیت ہوتےہوئےحج یا عمرپرنہیں گیا توقیامت کے دن اس کےماتھے پرکافر لکھاہوگا، اگرہےتوحوالہ سےراہنمائی فرمائیں۔

جواب

اس طرح کی حدیث ہمیں نہیں ملی البتہ اس بارے میں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد موجود ہے: جو شخص صاحب حیثیت ہوتے ہوئےجج فرض ادا نہ کرےاوراس کا کوئی عذربھی نہ ہواس کی مرضی چاہے یہودی ہوکرمرےچاہےنصرانی ہوکر۔ (مشکواۃ المصابیح بحوالہ سنن دارمی ص؛222) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200171

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں