بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

صحابیات کے ناموں میں سے چند نام


سوال

السلام علیکم میں کافی دنوں سے بچوں کے اسلامی ناموں کے حوالے سے پریشان ہوں میرے ہاں ایک بچے کی ولادت متوقع ہے اور میری خواہس ہے کہ میں اس کا کا نام کسی صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے پر رکھوں مگر اس کے ساتھ میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ وہ نام آج کل کے معاشرے میں بہت کم ملتا ہو اس لیے میں آ پ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ لڑکی کے نام کیلِئے میری راہنمائی فرمائیں لڑکے کانام میری اہلیہ نے چن لیا ہے وہ اس کا نام ابوبکر رکھنا چاہتی ہے شکریہ محمد یونس اسلام آباد

جواب

صحابیات کے ناموں میں سے چند نام ملاحظہ فرمائیں، نفیسہ، لیلی ، خولہ، عفراء، سعاد، آسیہ، آمنہ، فاطمہ،اسماء، امیمہ، امامہ، اثیلہ، برزہ، برکہ، بسرہ،ثمیمہ، ثویبہ،حسّانہ،خدیجہ، خرقاء، خویلہ،رائعہ، رباب،رمیثہ،عائشہ، عاتکہ،عمّارہ، عمیرہ،لبابہ، لبنی،ماریہ، مریم، نھدیہ،ملیکہ، میمونہ، نائلہ، ان ناموں میں سے جو نام پسند ہو وہ رکھ لیں۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143501200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں