بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صف پوری کرنے کے لیے سنتیں پڑھنے والے نمازی کے سامنے سے گذرنا


سوال

جب ننماز کی جماعت مسجد میں کھڑی ہوئی ہو تو بعض لوگ سنتیں ہی پڑھ رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے سامنے صف میں خلا پیدا ہو جاتاہے ؟ کیا صف کو پورا کرنے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے نمازیوں ﴿جو سنتیں پڑھ رہے ہین﴾ کے سامنے سے گذرنا پڑے تو کیا یہ جائز ہوگا؟

جواب

پہلے تو حتی الامکان کو شش کی جائے کہ نمازی کے آگے سے گذرے بغیر ہی صف کے خلا کو پر کر لیا جائے، اگر آگے سے گزرے بغیر خلا پر نہ سکتا ہو تو نمازی کی سجدہ گاہ کے آگے سے گذر کر صف پوری کرنے کی گنجائش ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ سنت ادا کرنے والے کے سامنے سے گذرنے کے بجائے کھڑا ہو جائے اور کھڑا ہونے کے بعد آگے بڑھ جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں