بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رکوع پانے والارکعات پانے والا شمار ہوگا


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ آج میں جماعت میں شریک ہونے لگا تو جب امام صاحب رکوع میں تھے دوسری رکعت کےجیسے ہی میں تکبیر کہہ کر شریک ہوا اور رکوع میں جانے والاتھا توامام صاحب نے قیام فرمالیا۔۔ اگر رکوع کی 3 تسبیحات پڑھ لی ہو تو میں کتنی رکعت دھراؤں ؟۔ اگر نہ پڑھ سکا ہوں تو کتنی دھراؤں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں امام کے ساتھ رکوع میں شریک ہوجاتے اگرچہ تسبیح پڑھنے کاموقع نہ ملتاپھر بھی رکعات پانے والے شمار ہوتے چونکہ امام کے ساتھ رکوع میں شریک نہیں ہوئے اس لیے رکعات نہیں پائی اس رکعات کا بعد میں پڑھنا لازم ہے۔


فتوی نمبر : 143101200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں