بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رکوع اور سجدہ کی دعائیں


سوال

نمازمیں سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد حمداکثیرا طیباً مبارکاًفیہ پڑھنا کیسا ہے؟کیا ہم سجدے میں سبحان ربی الاعلیٰ کےبعدکوئی بھی دعامانگ سکتےہیں؟کیا یہ دعا عربی زبان میں لازمی ہے ؟اورتشہد کےآخرمیں ایک سے زیادہ دعائیں مانگ سکتے ہیں ؟

جواب

حدیث شریف میں ان دعاؤں کا پڑھنا بھی ثابت ہے لہٰذا صورت مسئولہ میں نماز میں سمع اللہ لمن حمدہ کے بعد حمداً کثیراً طیباً مبارکاً فیہ کے الفاظ پڑھ سکتے ہیں ،اسی طرح سجدے میں سبحان ربی الاعلیٰ کے بعد اور تشہد کے آخر میں کوئی بھی دعایا ایک سے زائد دعائیں عربی زبان میں مانگ سکتے ہیں،البتہ اگر امام ہوتو پھر مقتدیوں کی رعایت کرتے ہوئے مذکورہ دعائیں نہ مانگےتو کوئی حرج نہیں۔


فتوی نمبر : 143101200037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں