بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزے میں انہلر کے استعمال کا حکم


سوال

میں نے دو سال پہلے رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں انہلر ایک اسپرے کی شکل میں دوائی ہے جسے منہ کے ذریعے سے لیا جاتا ہے استعمال کیا تھا تو آپ بتائیے کہ میرا روزہ ہو گیا یا کفارہ دینا پڑے گا ؟

جواب

صورت مسئولہ میں دمے کے مریض کے لیے روزے کے دوران انہلر یا وینٹولین لینے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں لیکویڈ دوائی ہوتی ہے جو پمپ کرنے کی صورت میں اندر جاتی ہے اور دوائی اندر جانے سے روزہ فاسدہوجاتا ہے لہٰذا سائل پر اس روزے کی قضا ء ہے کفارہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200341

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں