بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کن کن چیزوں سےٹوٹ جاتاہے ؟


سوال

میرا سوال یہ ہےکہ کیاروزے کی حالت میں ویکسنگ، ہئیرکٹنگ،تھریڈنگ کرواسکتے ہیں؟کن کن چیزوں سےروزہ ٹوٹ جاتاہے؟

جواب

روزہ کی حالت میں جان بوجھ کرکھانےپینے سے نفسانی خواہش کوپوراکرنےیاجسم میں موجود منافذسوراخکےراستہ کسی دوایاغذاکےمعدےتک پہنچ جانےکی صورت میں روزہ ٹوٹ جاتاہے۔ ویکسنگ،تھریڈنگ،ہئیرکٹنگ وغیرہ اشیاءجن کاسائلہ نےتذکرہ کیاہے،ان سےروزہ تونہیں ٹوٹتا البتہ خواتین کےلیےان چیزوں کی عام حالات میں بھی ممانعت ہے۔ احادیث میں اس پرسخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیےان سے اجتناب ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200144

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں